اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فیلاڈلفیا کے پولیس ترجمان نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ ایک رہائشی علاقے میں ہونے والی فائرنگ میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔ ایک شخص کہ جس کے پیٹ میں گولی لگی تھی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ چند افراد کے درمیان تلخ کلامی شروع ہونے کے بعد پیش آیا۔
فائرنگ کے اس واقعے کے سلسلے میں اب تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں جبکہ امریکی کانگریس میں اسلحہ فیکٹریوں کے مالکوں کے اثرورسوخ کی بنا پر اب تک عام شہریوں کی جانب سے ہتھیار رکھے جانے کے مسئلے کو کنٹرول کرنے کے بارے میں اب تک کوئی قانون منظور نہیں کیا جا سکا ہے۔
.......
/169